• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف جی آر ایف نے نئے سال کے مقاصد کا تعین کر لیا ہے، فضیل عطاری

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) دعوت اسلامی کے رفاعی ادارے فیضان گلوبل ریلیف فائونڈیشن کو گزشتہ برس انسانیت کی خدمت کے مختلف پراجیکٹس اورنوجوانوں میں نشہ کی لت ختم کرکے انھیں معمول کی زندگی پر لانے کیلئے آٹھ ایوارڈز سے نوازا گیا۔ سید فضیل رضا عطاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرگنائزیشن نے نئے سال کے مقاصد کا بھی تعین کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ سارا کریڈٹ دعوت اسلامی کے بانی و امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری عطاری ،ان کی شوریٰ اور دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ان کی ذیلی نگران علاقائی اور نچلی سطح تک کے کارکنوں کو جاتا ہے جنہوں نے امت محمدیہ کو ایسی تحریک اور سوچ دی۔ ان ایوارڈز سے دعوت اسلامی ویلز کے نگراں اور ایف جی آر ایف برطانیہ کے روح رواں نوجوان سید فضیل رضا عطاری جن کا اصلی نام سید محمد فیصل سمیع ہے، کی رضاکارانہ خدمات سے مثبت معاشرتی تبدیلیوں کا اعتراف کیا گیاجو یقینا برطانیہ میں دعوت اسلامی اور ایف جی آر ایف کیلئے اعزاز کی بات ہے، یہ تمام ایوارڈز رضاکارانہ فلاحی خدمات پر پیش کئے گئے ۔ یہ ایوارڈز فلاحی خدمات ، مڈلینڈ کائونٹی کے 50 سال مکمل ہو نے پر کمیونٹی کی بہترین خدمات ،کرائم اور معاشرے میں ہونے والے دیگر جرائم کی روک تھام ،قدرتی آفات اور پانی کی قلت والے ملکوں میں کی جانے والی خدمات، کلائمٹ کنٹرول، ہیلتھ سیکٹر میں کی جانے والی خدمات ،کمیونٹی کی سیفٹی، شعبہ تعلیم میں جانے والی خدمات پر پیش کئے گئے۔
یورپ سے سے مزید