ویانا (اکرم باجوہ)ویانا کے 10ڈسٹرکٹ لاکسن برگ سٹراسے 28پر واقع پاکستانی محمد ناصر محمود کی مٹھائی کی دکان گزشتہ رات چوری کی واردات ہوئی۔ چور دکان کے مرکزی دروازے کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہو کر ہزاروں یورو مالیت کا سامان اور نقدی چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، حالیہ دنوں میں ویانا میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ دنوں ایک پاکستانی کی موبائل شاپ پر بھی چوری کی واردات ہوئی تھی ۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ دکانداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سیکورٹی کے اضافی انتظامات کریں جیسے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دکانوں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ اس قسم کی وارداتوں سے بچا جا سکے۔