• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری بشیر احمد اور چوہدری امجد علی مرحوم کے ختم قُل کا انعقاد

مانچسٹر( پ ر) چوہدری بشیر احمد اور چوہدری امجد علی مرحوم کے ختم قُل کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر اجتماعی دُعا مولانا غلام عباس نے کرائی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم چوہدری بشیر احمد کے فرزند چوہدری عمران عباس ،آصف علی، ندیم عباس نے کہا ہم اپنے والد کی مہمان نوازی کو جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔مرحوم چوہدری امجد علی کے بھائی چوہدری محمد انور نے کہا دونوں بھائیوں کی ایک ساتھ وفات پر اہلِ علاقہ اور اوورسیز کمیونٹی کی شرکت پر ہم سب کے ممنون ہیں۔ چوہدری ساجد علی نے کہا فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب میں آدھے سے زیادہ افراد کا تعلق اوورسیز کمیونٹی سے ہے، چوہدری جعفر اقبال نے تمام مہمانوں کا دعائیہ تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید