ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک حماد اصغر ڈوگر جنرل سیکرٹری محنت کش یونین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صاف ستھرا پنجاب مہم چلائی جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی او عبدالرزاق ڈوگر آپریشن منیجر انوارالحق، کمشنر اور ڈی سی ملتان نے اپنی انتھک محنت سے کامیاب کرایا ہے اس پر مذکورہ آفیسران مبارکباد کے مستحق ہیں ، محنت کش یونین کے عہدے داران اور ورکرز انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کے تمام ملازمین اور ورکرز ضلعی انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ورکرز کو بطور بونس 13ویں تنخواہ دلوائی ، آئندہ بھی تمام ملازمین دل جمعی سے کام کرتے ہوئے ملتان کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔