ملتان (سٹاف رپورٹر)قاری محمد میاں نقش بندی مجددی نے ساری عمر ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ اور عشقِ رسول ﷺ کے فروغ کیلئے مجاہدانہ کردار اداکیا، ان خیالات کا اظہار قاری محمد میاں نقشبندی مجددی کے سالانہ عرس کی دوسری نشست میں صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی ، پیر آف گڑھی شریف خواجہ غلام قطب الدین فریدی، مولانا سرفراز حامد ، مولانا ارشد شاہ نقیبی نے اپنے خطاب میں کیا،دوسری نشست میں صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی ، خواجہ غلام قطب الدین فریدی ، مولانا سرفراز حامد ، مولانا ارشد شاہ نقیبی، صاحبزادہ معصوم میاں ، صاحبزادہ نعمان میاں صاحبزادہ حسان میاں ، صاحبزادہ فیضان میاں ، محمد رمضان ضیاءالباروی، مولانا عزیز الرحمن حامدی، زاہد بلال قریشی،ملک ذوالفقار انجم،حاجی الیاس حامدی ، سجاد حامدی، مولانا محمد حنیف، محمد اشرف قریشی ، میاں عبد المطلب قادری ، فدا حسین حامدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔