ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سید فخرامام شاہ نے گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ ممتازآباد کا دورہ کیا ،جہاں سجادہ نشین پیر محمد نوید فرید نقشبندی اور پیر محمد افضل فرید چشتی قادری نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پرسوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمدیوسف ،پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک عمران یوسف ،حافظ عبدالرحمن ،شہزادملک، طیب جاوید،ارشد محمود خان ،وہاب قریشی ،محمد فیصل بھی موجود تھے ، سید فخرامام نے پیر سید سعید احمد شاہ بخاری کے 396 واں عرس کے موقع پر منعقدہ نشست میں شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ برصغیر میں اولیاکرام نے اسلام کی اشاعت و ترویج کی ۔