ملتان (سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ کی جانب سے نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کو یاددہانی کا لیٹر بھجوایا گیا ہے جس میں کورونا وبا کے دوران عارضی طورپر لیے گئے چار وینٹی لیٹرز واپس کرنے کا کہا گیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ کورونا وبا کے دنوں میں چار وینٹی لیٹرز مریضوں کے علاج معالجہ کی ضروریات پوری کرنے نشتر حکام کی درخواست پر عارضی طور پر دیے گئے تھے جو تاحال نشتر ہسپتال انتظامیہ نے کارڈیالوجی ہسپتال کو واپس نہیں کئے ۔