ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملتان آمد ، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت دیگر ادارے متحرک ہو گئے ، سڑکوں کی صفائیاں اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سرکاری تعطیل کے باوجود آپریشن جاری رہا ، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سےمختلف سڑکوں پر صفائی کی گئی ہے اور جمع ہونیوالا کوڑا کرکٹ اٹھالیا گیا جب کہ دوسری طرف میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی انسداد تجاوزات ٹیمیں متحرک رہیں اور پرانا شجاع آباد روڈ مکمل طور پر ریڑھیوں اور تجاوزات سے پاک کردیا۔