ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےملتان اور ساہیوال ڈویژن کی کارکردگی کو جانچنے کیلنے سال2023اور2024کی موازنہ رپورٹ جاری کردی ،رپورٹ کے مطابق 2024میں گزشتہ سال کی نسبت کارکردگی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں گزشتہ سال سے69فیصد زیادہ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔2023میں89ہزار جبکہ سال 2024 میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوڈ یونٹس کی انسپکشن کی گئی۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں38فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2023 میں12ہزار642جبکہ سال2024میں17ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کو خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے۔ خوراک میں جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کیخلاف گزشتہ سال کی نسبت 2024 میں65فیصد زیادہ مقدمات درج کروائے گئے۔ مضر صحت خوراک کی روک تھام کیلیے پچھلے سال کی نسبت 2024میں 46فیصد زیادہ فوڈ پروڈکشن یونٹس کو اصلاح تک بند کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بروقت اقدامات کی بدولت خوراک کے تحفظ میں ریکارڈ بہتری آئی۔