ملتان (سٹاف رپورٹر) آل ملتان قصاب اتحاد یونین کے نو منتخب صدر رانا راشد عرف ببلو نے کہا ہے کہ قصابوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ملتان قصاب یونین کے منعقدہ الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب عہدیداران سے خطاب کے دوران کیا جس میں رانا شکیل تاج مرزا ذیشان رانا کلیم ساجد لاشاری شاہد صدیقی نعیم قریشی رانا شاہد رانہ فیصل ملک جمال اعوان زین قریشی رانا ابراہیم احمد رضا جٹ رانا طیب رانا شہریار رانا عاقب رانا سمیر راجہ غوری غلام نجف تیمور احمد رانا سلیم سمیت دیگر نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر منتخب عہدیداران کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔