ملتان (سٹاف رپورٹر) دعوت ذکر و فکر ڈیرہ اللہ ھو کے زیر اہتما م محفل پاک میلاد مصطفی ﷺ کی تقریب ہوئی جس کی صدارت امیر دعوت ذکروفکرپاکستان خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کی، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رسول اکرم ﷺ کی آمد سے کفر کے ایوانوں پر لرزہ طاری ہوگیا،آج اگر ہم اپنے آقا ؐکے اسوہ ٔحسنہ کواپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں اور تمام امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائے تو دہشت گردی جیسے ناسور سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔