• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردیز ی مارکیٹ کے تاجروں کا چوری ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) نامعلوم چوروں نے دوسٹور زکے تالے توڑ کر نقدی و سامان چر ا لیا جس پر انجمن تاجران ملتان و جنوبی پنجاب کے صدرحاجی عارف فصیح اللہ کی قیادت میں گردیز ی مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہر ہ میں عامر خلجی ، محمد عمران ، شعیب ، مزمل ، عاقل ، عاطف ، عنصر ، حارث ، سعد ، عرفان ، نوید ، عبدالوحید سمیت درجنوں تاجروں نے شرکت کی اور پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ملتان و جنوبی پنجاب کے صدرحاجی عارف فصیح اللہ نے کہا کہ آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار کرنا محال اور جینا دوبھر ہوکر رہ گیا ہے ، ایسے لگتا ہے کہ پولیس نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور پورے گلگشت کو چوروں اور ڈاکوؤں کو ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے ۔
ملتان سے مزید