ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا ، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں مسلح افراد نثار سے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، اسی علاقہ سے شہریار کی موٹر سائیکل اورعثمان کا موبائل فون چوری ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے احسان کا موبائل فون چوری ہوگیا ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے نذیر کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ سے لطیف کا موبائل فون چوری ہوگیا ،بوہر گیٹ کے علاقہ سے سفیان کا موٹر سائیکل اور یونس کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ نامعلوم افراد مشتاق کے گھر سے نقدی و زیورات چوری ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ نامعلوم افراد نصیر کے گھر سے سات لاکھ مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے سٹی شجاعباد کے علاقہ سے اعجاز کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا راجہ رام کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے اقبال کی بکریاں چوری کرلیں سٹی جلالپور کے علاقہ سے عاشق کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم خاتون نے راشد کی اہلیہ کا پرس چوری کرلیا ،اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد گل احمد کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی و سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ مسلح افراد نے مرتضیٰ سے موبائل فون چھین لیا، اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد شہباز کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر ملتان کے علاقہ سے نامعلوم افراد حسیب سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں اشرف کی بکریاں چوری کرہو گئیں، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں نامعلوم افراد شوکت کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے سے نامعلوم افراد نے سلمان سے موبائل فون چھین لیا جب کہ اسی تھانے کی حدود سے مسلح افراد نے عامر سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔