ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکومیں ای آفس کے نفاذ سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹائزیشن ویژن پر عملدرآمد شروع،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر ڈیجیٹل سسٹم کو اپنانے کے لئے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے تعاون سے دو روزہ تربیتی پروگرام مکمل کرلیا گیا ہے،ان خیالا ت کا اظہارڈائریکٹرجنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی میپکو محمدا صغر گھلو نے میپکو کے تمام شعبوں کے انچارج،ہیڈز اورسٹاف کو تربیتی ورکشاپ میں آگاہی دیتے ہوئے کیا۔