ملتان(سٹاف رپورٹر)میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر کی صدارت میں ہوا ، 2025کے لئے دو وائس چیرمینز مجلس عاملہ کا بھی انتخاب کیا گیا جن میں ملک عامر وینس اور ملک محمد زاہد منتخب ہوئے، صدر زاہد بلال قریشی ،سینئر نائب صدر علامہ حامد الرحمن حامدی سلطانی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 78ویں یوم آزادی کے موقع پر گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک ملتان تک پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام ہوگا ، اجلاس میں اقبال عادل قادری، خواجہ ندیم مدنی، پیر ضیاء الدین نقشبندی، پیر سید ارشاد گیلانی، شیخ اظہر حسین، ڈاکٹر طیب ملک، ملک عامر وینس، اقبال یوسف نقشبندی، پیر رفیع اللہ نقشبندی، ملک محمد زاہد، قاری اعجاز عطاری، محمد تسلیم قریشی عطاری، صاحبزادہ ریاض نظامی، محمد صدیق قریشی، صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری، شرافت علی، ریاض احمد چشتی نظامی، سردار نوید حسین جراح اور محمد سعید لطفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔