• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظام معیشت کی بنیاد پر کاروبار کریں، ترقی و خوشحالی مقدر بنے گی،مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ خیر المدارس ملتان کے اشتراک سے تاجران ختم نبوت روڈ اور ختم نبوت چوک ملتان کے زیر اہتمام اسلامی اصول تجارت کے عنوان سے تاجروں کا تربیتی کنونشن ہوا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ سودی لین دین چاہے بینکنگ کی صورت میں ہو یا تجارتی و کاروباری حرام ہے ، معاشرے میں کاروبار زندگی سے وابستہ افراد اسلامی نظام معیشت کی بنیاد پر کاروبار کریں ترقی و خوشحالی مقدر بنے گی ،سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اسلامی معاشی انقلاب کی ضرورت ہے ماہرین معیشت اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کے فروغ کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ اسلام نظام معیشت کی بنیاد دیانتداری کھرا پن اور شرافت ہے، مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ تاجر باشعور طبقہ ہے کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں اسی لیے اسلامی اصولوں کے مطابق مالی معاملات کو فروغ دیں، مرکزی جمیعت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالرحیم گجر نے کہا کہ سود معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کئی گھر اجڑ رہے ہیں سود کے خلاف تاجر بھی اٹھ کھڑے ہوں۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ80فیصد بینکنگ نظام سودی ہے تو 20فیصد اسلامی بینکنگ نظام میں بھی خرابیاں ہیں تاجر برادری علماء کرام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاکہ سود جیسی موذی لعنت سے نجات حاصل ہو۔
ملتان سے مزید