• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ،مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد اسلم ، علی شان تھانہ بستی ملوک کے علاقے بلال اختر کے موبائلزفونز نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے منور سجاد سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 9لاکھ 50ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے علی اکبر سے دو ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی 60ہزار و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے سلمان سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی 1لاکھ 27ہزار و چاندی کی انگوٹھی و طلائی چین لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عمیر احمد سے مسلح ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے حیات حسین سے ڈاکو نقدی و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ جلیل آباد کے علاقے شیراز کی موٹرسائیکل علی رضا ، چہلیک کے علاقے نوید کے موبائلزفونز قطب پور کے علاقے ثمینہ سعید کا میٹر بجلی زہرہ بی بی کا گیس سلنڈر و سائیکل وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے سجاد،زاہد کے موبائلزفونز ڈی ایچ اے کے علاقے شاہد عباس کا سامان الپہ کے علاقے فدا حسین کے طلائی زیور و مویشی ، غلام یاسین کی آٹھ بکریاں سٹی جلالپور کے علاقے شوکت عباس صدر جلالپور کے علاقے ملک اعجاز ،محمد اقبال ،مشتاق احمد کے موبائلزفونز و ٹرانسفارمر مخدوم رشید کے علاقے نعمان کی موٹر سٹی شجاع آباد کے علاقے سجاد احمد کی موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے محمد ثاقب ،محمد کلیم شاہ رکن عالم کے علاقے میاں رانجھا ،محمد اسلم ،مشتاق کے موبائلزفونز عاصم لطیف کا سامان محمد رمضان کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے ناصر عباس کی نقدی و موبائل شہباز حسین کا سامان دہلی گیٹ کے علاقے ارشد کی موٹرسائیکل دولت گیٹ کے علاقےفلک شیر کا موبائل اور حافظ ذیشان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید