• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،افغان باشندوں سمیت 7 افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 56گھروں کی تلاشی ،88افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک، 27گاڑیوں کی چیکنگ ،4ہوٹلوں کو چیک کرتے ہوئےافغان باشندے اور قحبہ خانہ سے 7افراد کو گرفتار کرلیا ،ملزمان پولیس کے حوالے، تفصیلات کے مطابق جے ٹی ٹی ملتان کا حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ کوتوالی اور لوہاری گیٹ کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر کے گرد و نواح ،گلی روڈھ والی ،کھسہ مارکیٹ اور الجیلان روڑ پر سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران ٹیم نے 56گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی، 88افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا اور 27گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے چار ہوٹلوں کو چیک کیا تو افغان باشندے و غیر اخلاقی حرکات کرنے سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا اور افغان باشندے کو سپورٹس کمپلیکس منتقل کردیا ۔
ملتان سے مزید