• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایئر پورٹ پہنچنے والی پی آئی اے فلائٹ سے مسافروں کا سامان غائب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے فلائٹ ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو مسافروں کا سامان غائب پائے گئے مسافروں نے فلائٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز PK222 دوبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو فلائٹ میں سوار مسافروں کا سامان غائب پایا گیا مسافروں نے انٹر نیشنل ارائیول لاؤنج میں فلائٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے بازی کرتے رہے ذرائع سے مزید معلوم ہوا کہ پی آئی اے کی انتظامیہ اکثر سوار مسافروں کا سامان غائب کرنا معمول بنالیا فلائٹ انتظامیہ کی متعدد شکایات موصول ہوچکی مگر فلائٹ اعلی انتظامیہ فلائٹ عملہ کیخلاف گریزاں دکھائی دیتی ایئر پورٹ پر مسافروں کا احتجاج اور نعرے بازی انتظامیہ کی روش تبدیل نہ کرسکا فلائٹ انتظامیہ نے مسافروں کو جھوٹی تسلیاں اور منت سماجت کے بعد سامان واپسی کی یقین دھانی پر گھروں کو روانہ کردیا ۔
ملتان سے مزید