ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر کی گاڑی چوری ہوگئی ۔نامعلوم شخص انکے گھر کے باہر سے گاڑی چوری کرکے لے گیا۔گاڑی چوری ہونے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔واقعہ تھا نہ بی زیڈ کے علاقہ قائد اعظم بلاک میں پیش آیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔