ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے یوم سیاہ منایا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کے ہمراہ واک کی۔رئیس جامعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن 27 اکتوبر 1947کو قابض بھارتی فوج نے بازور طاقت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کیا تھا، انشااللہ ظلم کی سیاہ رات ضرور ختم ہو گی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی ،ڈاکٹر عثمان جمشید ،ڈاکٹر اختر حمید ،ڈاکٹر محمد کاشف سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء نے شرکت کی۔