• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم سیاہ منایا گیا

ملتان،خانیوال،وہاڑی ،کوٹ ادو،شجاع آباد میلسی، جلال پور پیر والہ،کہروڑپکا،شاہ جمال (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ،نامہ نگاران)مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کوجنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم سیاہ منایا گیا۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کے زیرِ اہتمام سیمینار منعقد کئے گئےاور ریلیاں نکالی گئیں، مقررین نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستانی عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر بھرپور ریلیاں نکالی گئیں۔وہاڑی میں بھی 27اکتوبر یوم سیاہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقادکیا گیا، میونسپل کمیٹی میلسی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت تحصیلدار میلسی ملک عبدالحمید نے کی۔جلال پور پیر والہ میں اسسٹنٹ کمشنر مکرم سلطان کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے ریلی نکالی گئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ارم شہزادی، سکول اساتذہ اور طلبا کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید