• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو نےبجلی بلوں کے واجبات کی وصولی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے بجلی بلوں کی واجبات کی وصولی کے لیے ماہِ اکتوبر کے اختتامی ہفتے میں مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سب ڈویژنوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔میپکو ذرائع کے مطابق درجنوں نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں جبکہ واجبات کی ادائیگی تک ان کے کنکشن بحال نہیں کیے جائیں گے۔ فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نادہندگان سے بقایا جات کی فوری وصولی یقینی بنائی جائے تاکہ کمپنی کے مالیخسارے میں کمی لائی جا سکے۔ڈائریکٹر کسٹمر سروسز میپکو، سید جواد منصور نے تمام سب ڈویژنل افسران (ایس ڈیز) کو ہدایت کی ہے کہ کرنٹ اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نادہندگان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ریکوری کی روزانہ بنیاد پر رپورٹ دفتر کو ارسال کی جائے۔
ملتان سے مزید