ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک سالہ بچہ دم توڑ گیا، اطلاع پر پولیس نے تحقیق شروع کر دی، چہلیک پولیس کو عاقب علی نے اطلاع دی کہ اپنے بیٹے ارحم کو علاج معالجے کیلیے چلڈرن ہسپتال میں گزشتہ تین روز سے داخل کرایا ہوا تھا، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت و لاپرواہی سے میرا بیٹا دم توڑ گیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکٹرز اور متاثرہ فیملی کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ جاری تھا، پولیس نے متاثرہ فیملی کو تسلی دی اور سمجھا کر گھر روانہ کر دیا گیا۔