ملتان(سٹاف رپورٹر) کسٹم حکام نے مختلف واقعات میں ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے افراد سے 25پرفیوم 11گھڑیاں 5موبائلزفونز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ۔دوران کلیئرنس پاکپتن کے رہائشی ارسلان کے سفری بیگ سے پچیس پرفیوم کی بوتلیں گیارہ گھڑیاں برآمد ہوئیں ، ملتان کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد اسد کے بیگ سے دو آئی فونز 17پرومیکس جبکہ بہاولپور کے رہائشی سید زوہیب بخاری سے دو آئی فونز 17پرو میکس ایک اینڈرائڈفون اور گیارہ ٹراوزر برآمد کر کے سامان ضبط کرلیا گیا ۔