• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،مبینہ پولیس مقابلے میں متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ گلگشت کے علاقہ نواب پور روڈ بستی نو قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،‎ پولیس پارٹی بسلسلہ گشت نواب پور روڈ بستی نو قبرستان پر موجود تھی کہ 3موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ رکی تو قریب جا کر دیکھا ایک ملزم زمین پر اپنے 2 نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے دائیں گھٹنے میں فائر لگنے سے زخمی ہوکر گرا پڑا تھا جس کی شناخت محمد حمزہ ولد امداد حسین قوم بلوچ سکنہ اللہ شافی چوک کے نام سے ہوئی جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید