ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کو تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ طور پر فعال کردیا گیا ہے ، نشتر ایمرجنسی کی گزشتہ نو ماہ سے ریوینیو یشن جاری تھی اور نشتر ایمرجنسی کو عارضی طور پر وارڈ نمبر ایک میں شفٹ کیا گیا تھا ، مگر وہاں ناکافی سہولیات کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ، واضح ر ہے کہ حکومت پنجاب نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ریونیو یشن شروع کی تھی،اسی حوالے سے نشتر ہسپتال مختلف شعبوں سمیت ایمرجنسی کی ریونیو یشن نو ماہ قبل شروع کی تھی۔اور ایمرجنسی کو عارضی طور پر وارڈ نمبر ایک میں شفٹ کردیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے مریضوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کی شکایت تھیں ، ریونیویشن مکمل ہونے پر گزشتہ روز ایمرجنسی شعبہ کو پرانی بلڈنگ میں منتقل کرنے کے بعد اسے فعال کردیا گیا ہے ۔