ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں پی ایل ایف کے راہنماء شیخ غیاث الحق اور بیرسٹر فیض رسول لابر کی جانب سے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے ایم این اےعلی قاسم گیلانی،خواجہ رضوان عالم،شیخ غیاث الحق،بیرسٹر فیض رسول لابر ،حبیب اللہ شاکر،اے ڈی بلوچ،رانا جاوید اختر،راؤ ساجد،صفدر سرسانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج محفوظ اور باوقار پاکستان سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی مرہون منت ہے ۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے دعا کرائی گئی -