ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریامیں ہونہار اسکالرشپ کی تیسری تقسیم تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے 384 ہونہار طلباء و طالبات کو اسکالرشپ ایوارڈز اور مالی معاونت کے چیک دیے گئے، ،تقریب میں ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان، رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق، فوکل پرسن ڈاکٹر قرۃ العین، اساتذہ، اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے 384 طلباء و طالبات میں 214 طلبہ اور 170 طالبات شامل تھیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایمرسن یونیورسٹی کے کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایمرسن یونیورسٹی کی طرف سے یادگاری سووینئر پیش کیا۔