• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ،شعبہ ریڈیالوجی کے کمرے سےانجیو گرافی مشین برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں دوران ریونیویشن شعبہ ریڈیالوجی کے بند کمرے سے انجیو گرافی مشین برآمد ہوگئی ، جس پر انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ، جنہوں نے مشین کی موجودگی پر تعجب کا اظہار کیا اور اس معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ یہ مشین سال 2005 ء میں خراب ہوئی ،مگر کسی نے بھی اس ٹھیک کو نہیں کیااور اسے کمرے میں بند کرکے رکھ دیا ، اس دوران کئی انتظامی افسر تبدیل ہوئے ،مگر وہ اس مشین کی موجودگی سے لاعلم رہے ، مشین کی برآمدگی پر نشتر انتظامیہ سے انجیوگرافی مشین کو مرمت و فعال کرنے کے لئے متعلقہ کمپنی سے رابطہ کیا ، جن کے نمائندوں نے گزشتہ روز نشتر پہنچ کر مشین کا معائنہ کیا اور اسے ناقابل مرمت قراردیا -
ملتان سے مزید