ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سٹی جلالپور پولیس نے ملزم تنویر سے پسٹل دوگولیاں جبکہ الپہ پولیس نے ملزم زاہد حسین سے پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔بستی ملوک پولیس نے ملزم فیض رسول سے30لیٹر ،ملزم راشد سے50لیٹر ،ملزم آصف یعقوب سے50لیٹر ،ملزم عمیر سعید سے28لیٹر شراب،صدر جلالپور پولیس نے ملزم ممتاز سے520گرام چرس ،نیوملتان پولیس نے ملزم محسن علی سے10لیٹر ،ملزم ندیم اقبال سے10لیٹر شراب،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عقیل سے5لیٹر شراب،ملزم محمد شریف سے5لیٹر ،ملزم محبوب سے5لیٹر شراب،بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم حسنین سے20لیٹر شراب،صدر پولیس نے ملزم انعام الحق سےچالوبھٹی شراب،الپہ پولیس نے ملزم قصور سےچالو بھٹی شراب اور مظفرآباد پولیس نے ملزم اسلم سے10لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے- بی زیڈ پولیس کو محمد عباس نے بتایا کہ میری بیوی تانیہ بی بی کو ملزمان ریاض ،رفیق اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے لے گئے جبکہ سیتل ماڑی پولیس کو علی حمزہ نے بتایا کہ میری خالہ فرین میرے بیٹے کو اٹھاکر فرار ہوگئی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے- پولیس تھانہ بستی ملوک نے کارروائی کرتے ہوئے 04 شراب فروش ملزمان کو گرفتار کرکے 158 لیٹر دیستی شراب برآمد کرلی گرفتار شراب فروش ملزمان کی شناخت عمیر سعید، فیض رسول، محمد ارشد، آصف یعقوب کے نام سے ہوئی دریں اثنا صدر جلالپور پولیس کو بیگم مائی ،کوتوالی پولیس کو اویس چشتی ،کینٹ پولیس کو عبدالمجید ،ایاز حسین ،ارشاد اورشہزاد نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی -فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزم محمد رفیق کی ڈیری پر کریم چیک کی گئی جس کا نمونہ جات لیکر لیبارٹری بھجوایا گیا جو ناقص اور ملاوٹ شدہ پائی گئی ۔-پولیس نے شہریوں سے نوسربازی کرتے ہوئے طلائی زیورات ،چاندی اور کار کی جعلی کاپی بنانے کے الزام میں نامعلوم اور ایک نامزد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مظفرآباد پولیس کو زبیر حسین نے بتایا کہ میری فیملی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ دونامعلوم نوسرباز گھر آئے ورغلاکر نوسربازی کرتے ہوئے خواتین کی آنکھیں بند کراکر چھے تولہ سونا اور باون تولہ چاندی لیکر فرار ہوگئے جبکہ ممتاز آباد پولیس نے مشکوک کار سوار شخص کو روکا اور نمبر پلیٹ بذریعہ ایپ چیک کرنے پر جعلی نمبر پلیٹ پائی گئی ،مقدمات درج کر لئے گئے۔