• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید یوسف رضا گیلانی سے اشرف قریشی کی ملاقات،عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینیئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے ملاقات کی ، جس میں علاقائی صورتحال سمیت عوام مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، محمد اشرف قریشی نے عوامی مشکلات ختم کرکے ریلیف دینے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیاسی رہنما ملک یونس نانڈلہ کے والد ملک اللہ ڈتہ نانڈلہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے درجات کی بلندی ،ایصالِ ثواب اور مغفرت کےلئے دعا کی۔اس موقع پر ملک سجاد نانڈلہ،لیاقت آرائیں،ملک ذولفقار نانڈلہ،ملک طارق نانڈلہ،سلمان خاکوانی،نعیم خان ،سید سیف علی سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید