ملتان( سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملتان کامران عامر خان کی جانب سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے حرم گیٹ سرکل ( تھانہ حرم گیٹ، تھانہ پاک گیٹ اور تھانہ بوہڑ گیٹ) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو سننا اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرنا ہے۔