ملتان (سٹاف رپورٹر ) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ،سید اصغر عباس نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اہلبیت اطہار و صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں حضرت امام علی نقی کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں اور کامیابی کا زینہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدیمی و مرکزی امام بارگاہ چنمبے شاہ بیرون دہلی گیٹ متولی غلام شبیر مغل، آفتاب حسین مغل کے زیر اہتمام حضرت امام علی نقی کے یوم شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا ۔