ملتان(سٹاف رپورٹر)واسا نے تین ماہ کے دوران 64 کروڑ 83 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری کا سنگ میل عبور کرلیا دسمبر میں 20کروڑ 55 لاکھ روپے نومبر میں 21 کروڑ 11 لاکھ روپے جبکہ اکتوبر میں 23 کروڑ 15 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ماہانہ ریکوری ٹارگٹ میں اضافہ کرنے اور نادہندگان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کرنے کا حکم دیا ہے ۔