• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما رنگ علی کھو کھرکی رہائش گاہ پر بھٹو کی سالگرہ تقریب

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک محمد عاشق بھٹہ اور سابقہ رابطہ آفیسر وزیراعظم ایم سلیم راجہ،ضلعی صدر مبشر شاہ،جنرل سیکرٹری محمد حسین کھوکھر نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام ہر محلہ، گلی میں پہنچائیں گے ۔ خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو ضلع ملتان کے زیر اہتمام بانی پیپلز پارٹی کے رہنما ملک رنگ علی کھو کھر(مرحوم) کی رہائش گاہ پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیاتقریب کی صدارت سید مبشر حسین شاہ صدر پیپلز لیپر پیورو ضلع ملتان نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدر جنوبی پنجاب پیپلز لیبر بیورو ملک محمد عاشق بھٹہ، ایم سلیم راجہ ،محمد حسین کھوکھر موجود تھے ۔
ملتان سے مزید