لندن (پی اے) دوسرے گھرکی خریداری کی مجموعی قیمت 43بلین پونڈز سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ تحقیق کے مطابق، انگلینڈ اور ویلز میں دوسرے مکان کی مارکیٹ کی مالیت43بلین سے زیادہ ہے۔اسٹیٹ ایجنٹس یوپا نے کہا کہ اس کی سٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر علاقوں میں فلیٹس سب سے عام قسم کے دوسرے گھر کی جائیداد ہیں، حالانکہ چھت والے گھر شمال مشرق میں سب سے زیادہ مقبول تھے، اور انگلینڈ، ویلز اور ایسٹ مڈلینڈز کے مشرق میں علیحدہ گھرکی مقبولیت دیکھی گئی۔ سٹڈی سے ظاہر ہواکہ جنوب مغرب میں سب سے زیادہ دوسرے گھر وں کی خریداری ہوئی ، جو کل گھروں کا 21فیصد ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پورے لندن میں ایک اندازے کے مطابق 24880دوسرے گھر ہیں جن کی موجودہ مارکیٹ میں مالیت کا تخمینہ 11.6بلین پونڈز ہے۔یوپا کی چیف ایگزیکٹیو ویرونا فرینکش نے کہا کہ جب کہ انگلینڈ اور ویلز کے تمام خطوں میں دوسرے گھروں کی ایک مضبوط تعداد موجود ہے، یہ ایک ایسی مارکیٹ ہے جس پر دو متضاد وجوہات کی بنا پر زیادہ تر لندن اور جنوب مغرب کا غلبہ ہے لندن دنیا کی سب سے زیادہ مطلوبہ پراپرٹی مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور اعلیٰ سطح کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتا ہے، ساتھ ہی دوسرے گھر کی خریداری ان لوگوں کے لیے ترجیح ہے جو دارالحکومت کے اندر ایسی پراپرٹی کی پیشہ ورانہ سہولت کے خواہشمند ہیں جو طویل سفر کی ضرورت کو دور کرتی ہے۔ تاہم، ساؤتھ ویسٹ بہت زیادہ چھٹیوں کا مرکز ہے جہاں گرمیوں کے مہینوں میں ساحلی مرکز ہونے کی وجہ سے دوسرے گھر کی خریداری ہوتی ہے۔بدقسمتی سے انگلینڈ اور ویلز دونوں خطوں میں مکانات کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں، مطلب یہ ہے کہ دوسرے گھر کی خریداری پر نظر رکھنے والوں کو حکومت کی جانب سے ہوم سٹیمپ ڈیوٹی کی حد 5 فیصد تک بڑھانے کے فیصلے کے بعد اب خوشی کیلئے کافی زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔