• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی فنکشن پر سرکاری گاڑیوں کا استعمال، وزارت سائنس سے جواب طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر اشتیاق خان کے ذاتی فنکشن پر سرکاری گاڑیوں اور پٹرول کے مبینہ بے دریغ غیر مجاز استعمال پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے جواب طلب کر لیا ہے۔ 

وزارت کی ڈائریکٹر ٹو منسٹر کو آج ہی دفتری اوقات ختم ہونے سے پہلے رپورٹ جمع کرانیکی ہدایت . چیئرمین قائمہ کمیٹی کی طرف سے لکھے گئے خط میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے اس حوالے سے تین دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ٹو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اشتیاق خان کے بھائی کی شادی کے موقع پر وزارت کے افسران کی طرف سے مبینہ طور پر سرکاری گاڑیوں اور سرکاری پٹرول کے بے دریغ استعمال کی اطلاعات پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رپورٹ مانگی ہے۔ 

ادھر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکشن افسر (کونسل) قیصر بیگ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے خط پر ڈائریکٹر ٹو منسٹر سے سرکاری گاڑیوں اور پٹرول کے غلط استعمال کے بارے میں 6جنوری تک رپورٹ طلب کی ہے جو سینیٹ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید