اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 10؍ فیصداضافہ دیکھنے میں آیا جو 8؍ ارب 29؍ کروڑ ڈالرز سے بڑھ کر 9؍ ارب 90؍ کروڑ ڈالرز ہوگئی ہیں تاہم مالی سال 2024ء کے پہلے 6؍ ماہ میں برآمدات میں 3؍ فیصد کمی رہی جو 2022ء میں 9؍ ارب 39؍ کروڑ ڈالرز رہی۔ ٹیکسٹائل تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں ٹیکسٹائل برآمدات کا مجموعی حجم 17؍ ارب 47؍ کروڑ ڈالرز رہا۔ 2023ء میں یہ مالیت 16؍ ارب 7؍ کروڑ ڈالرز رہی اس طرح اضافہ 9؍ فیصد رہا مالی سال2025کے اول 6؍ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024ء کے مقابلے میں ایک ارب 27؍ کروڑ ڈالرز مالیت کی برآمدات کم ہوئیں یہ تناسب 3؍فیصد بنتا ہے جو مالی سال 2024ء کے اسی ماہ میں ایک ارب 31؍ کروڑ ڈالرز کی برآمدات کم رہیں۔ 2022ء میں یہ حجم ایک ارب 47؍ کروڑ ڈالرز رہا۔ جولائی 2023ء میں برآمدات 14؍ فیصد تک گر گئیں تاہم اگست 2025 تک کے لئے برآمدی سودے ایک ارب 64؍ کروڑ ڈالر کے ساتھ 13؍ فیصد تک بڑھ گئے جواگست 2024ء میں ایک ارب 46؍کروڑ ڈالرز کے تھے۔ ستمبر2025 تک کے لئے ایک ارب 61؍ کروڑ ڈالرز کے ساتھ 18؍ فیصد اضافہ دکھایا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ مالیت ایک ارب 36؍ کروڑ ڈالرز تھی اکتوبر میں 13؍ فیصد کے تناسب سے ایک ارب 63؍ کروڑ ڈالرز اور گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 44؍ کروڑ ڈالرز تھی۔