• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض الجنہ میں سال میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کی پابندی ختم

مدینہ منورہ (شاہدنعیم) مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ میں سال میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ہٹا لی گئی ہے تاہم نسک موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے مطابق : مسجد نبویﷺ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی ختم کردی گئی ہے نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید