• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب سے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، امریکی سرجن جنرل

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد ) موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دو ہفتے رہنے کو ہیں اس مرحلے پر امریکی سرجن جنرل ویوک مورتھی کی شراب کے بارے سنسنی رپورٹ کہا ہے کہشراب نوشی سے کینسر میں مبتلا ہونے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے امریکہ میں سالانہ ایک لاکھ افراد کینسر کی سات اقسام میں مبتلا ہونے لگے تھوڑی سی شراب" بھی مرد خواتین کے لئے نقصان دہ قرار دے دی نو منتخب صدر شراب نہیں پیتے ان کے ایک بھائی اسی سے موت سے ہم کنار ہوے شراب نوشی کے شدید مخالف رابرٹ ایف کینیڈی جونئر صحت اور ھیمن رسورسز کے سربراہ نامزد ،امریکی الیکٹرانک میڈیا نے نے برطانوی نیوز ایجنسی کےاشتراک سے اختتام ہفتہ جاری کر دی ہیے آمریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود شراب نہیں پیتے لیکن ان کے ایک بھائی کی ہلاکت شراب نوشی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ٹرمپ ایک عرصے سے شراب نوشی کے خطرات پر بات کرتے رہے ہیں۔ منتخب صدر جو 21 جنوری 2025 کو با ضابطہ امریکی صدارت سنبھالنے والے ہیں نے محکہ صحت اور ہیومن سروسز کے لیے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا ہے جو ماضی میں ہیروئن اور شراب کے خلاف کام کرنے کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں ۔ تاہم شراب کی پیکنگ پر درج انتباہ میں تبدیلی کا فیصلہ امریکی کانگریس کو ہی کرنا ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید