• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں مزید 88 فلسطینی شہید، 2 روز میں 100 سے زائد حملے کیے، اسرائیل

غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) غزہ میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 88فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دو روز کے دوران غزہ پر 100 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں، مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی مشیر دوحہ مذاکرات میں شامل ہوگئے ہیں، صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یمن سے داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے، حوثیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی شہر حیفہ کے جنوب میں ایک پاور اسٹیشن پر "ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل" داغا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران 24 گھنٹوں کے دوران مزید 88فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غزہ میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال کے مطابق، اتوار کی صبح شمالی غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں ایک مکان پر فضائی حملے میں کم از کم 11 افراد شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ ایک حملے میں، پانچ فلسطینی اس وقت شہید ہوئے جب وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ابو جربو خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید