وادی تیراہ( نمائندہ جنگ) اے این پی خیبر کے صدر کا بنگلہ نما گھربم دھماکے میں اڑا دیاگیا ،دھماکےکےبعد آ گ لگ گئی ، بنگلے اور فارم ہاؤس میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ،سفیر امن عبدالرازق آفریدی کو مختلف عسکریت پسند کمانڈروں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا تھا۔تیراہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تیراہ میدان کے علاقہ ملک دین خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر کے صدر اور سفیر امن عبدالرازق آفریدی کے بنگلہ نما مکان میں باردو نصب کر کے دھماکے سے اڑا دیا ہے، دھماکے سے فارم ہاؤس میں بھی شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بنگلے اور فارم ہاؤس میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیاہے۔عبدالرازق آفریدی نے ٹیلی فونک رابطے پر بتایاہے کہ مسلح افراد نے بنگلے میں داخل ہو کر چوکیدار کو متنبہ کیا کہ یہاں رات گزارنے قیام کرناہے جس کے کچھ دیر بعد بنگلے میں بارودی مواد نصب کیا جوکہ تھوڑی ہی دیر بعد دھماکہ ہوا جس کے باعث بنگلہ اور فارم ہاؤس مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے ۔