• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن معاہدے پر دستخط کرنیوالوں کو ڈی سی حملے کے مجرم حوالے کرنے کا حکم

کراچی(جنگ نیوز)حکومت خیبر پختونخوا نے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں امن معاہدے پر دستخط کرنے والے مشران کو کہا ہے کہ وہ حملے کے مجرم اس کے حوالے کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی اور ہر قسم کا معاوضہ اور امداد روک دی جائے گی۔کرم کی موجودہ صورتحال پر کوہاٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔حکومت خیبرپختونخوا نے لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر اور سرکاری گاڑیوں پر حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کے لیے کوہاٹ میں ہونے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کُرم امن معاہدے پر دستخط کرنے والے مشران کو امن معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے جوابدہ بنایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید