کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیرِ خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ ٹرمپ جرات مند رہنما ہیں، ان کی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، دوست اور دشمن سدا نہیں رہتے۔ وائس آف امریکا کی افغان سروس کے مطابق شیر محمد عباس استانکزئی نے کابل میں ایک مدرسے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک جرات مند اور قوتِ فیصلہ رکھنے والے شخص ہیں۔