• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد سخت کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کیا ، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک پر پابندی کے اقدام پر عملدرآمد تیز کیا جائے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019میں اسلام آباد میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جس کے تحت ایک مرتبہ استعمال ہونیوالے پلاسٹک کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی ، پلاسٹک کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی، تھی، مراسلہ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی کے حوالے ریگولیشنز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔
اہم خبریں سے مزید