کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے 5 جنوری کو یوم حق خودارادیت منایا گیا، اس دن کے حوالے سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف احتجاجی مظاہرے، ملک بھر میں کانفرنسز، سیمینارز اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ 5جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے قرارداد کی منظوری دی کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے گا۔