اسلام آباد (ساجد چوہدری) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ایس کیو سی اے سے گزشتہ تین سال میں ہونیوالی انکوائریوں کی (آج) پیر تک تفصیلات مانگ لی ہیں۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ تفصیلات سینیٹر دنیش کمار کی جانب سے وفاقی وزیر سے پوچھے گئے سوال کے جواب کیلئے مانگی ہیں۔ سینیٹر دنیش کمار نے سوال کیا تھا کہ کیا وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی پی ایس کیو سی اے میں گزشتہ تین سال میں ہونیوالی انکوائریوں کی تعداد اور ان پر ہونیوالی کارروائی کی تفصیلات بتائیں گے؟ اس پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کراچی سے 6 جنوری تک ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔