کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں 10سالہ لڑکی اور 16سالہ لڑکے نے انسٹاگرام پر دوستی کے بعد گھر سے فرار ہونے کی کوشش کی۔بھارتی ریاست گجرات کے دھنسورا گاؤں میں ایک 10 سالہ لڑکی اور 16 سالہ لڑکے نے انسٹاگرام پر دوستی کے بعد گھر سے فرار ہونے کی کوش کی جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے خاندان کی شکایت کے چند گھنٹوں بعد ہی دونوں کو ایک قریبی گاؤں سے گرفتار کرلیا۔