اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹ) جڑواں شہروں میں درجنوں وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم ہوگئے جبکہ 2 گاڑیاں اور 30موٹر سائیکل بھی اڑا لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی‘ سرقہ باالجبر‘ سٹریٹ کرائم‘ نقب زنی اور چوری کی 17وارداتیں ہوئیں جبکہ ایک کار‘ 9موٹر سائیکل چوری یا چھین لئے گئے۔ تھانہ شالیمار ،تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ نون اور تھانہ کھنہ کے علاقے موبائل فون اور نقدی چھینے کے 4مقدمات درج ہوئے۔ کار چوری تھانہ رمنا‘ موٹر سائیکل چوری کے9مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ‘ تھانہ کراچی کمپنی‘ سنبل‘ مارگلہ‘ لوئی بھیر‘ کھنہ‘ شالیمار اور تھانہ کورال میں درج کروائے گئے۔ راولپنڈی میں سرقہ باالجبر‘ چوری‘ نقب زنی اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی‘ 21موٹر سائیکلوں‘ طلائی زیورات‘ موبائل فونز‘ نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے۔ 4افراد سے جھپٹا مار کر انکے موبائل فون بھی چھین لئے گئے۔ تھانہ پیر ودھائی فوجی کالونی میں 2موٹرسائیکل مسلح سوار آفاق صادق سے موٹر سائیکل اور 4ہزار‘ تھانہ نیو ٹاؤن سیونتھ روڈ پر 2 نامعلوم ملزمان شاہان وارث سے موٹر سائیکل‘ تھانہ پیرودھائی خیابان سرسید میں2 نامعلوم مسلح ملزمان عاقل سلیم سے موبائل‘ تھانہ نصیر آباد موٹر وے پل نزد ٹول پلازہ سے 2نامعلوم ملزمان حسن غزنوی اور چاند سلیم دانیال ابوزر سے 3موبائل، 8ہزار اور گھڑی 6 ہزار‘ تھانہ ائرپورٹ ڈھوک جابہ میں 2 مسلح نقاب پوش محمد عاشر سے موبائل اور ایک لاکھ‘ تھانہ ٹیکسلا ایریا میں محمد مہربان کے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر اور سر پر پسٹل رکھ کر 38ہزار چھین لئے گئے ۔ تھانہ صدر واہ غازی کوہلی میں 2موٹر سائیکل سوار ناصر علی سے موٹر سائیکل‘ موبائل اور 15ہزار‘ تھانہ صدر بیرونی گلشن آباد میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار آصف اقبال سے موبائل‘ ایک لاکھ 48ہزار‘ موٹر سائیکل کی اصل رجسٹریشن بک اور احمد علی اقبال سے آئی فون‘ بینک کارڈ جبکہ گلشن اقبال میں ہی 2مسلح موٹر سائیکل سوار آصف رضا سے موٹر سائیکل چھین کر اپنا موٹر سائیکل چھوڑ گئے۔ تھانہ چونترہ جوڑیاں میں جنید کے سٹور سے 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر 35ہزار اور موبائل چھین لے گئے۔ تھانہ روات مانگا گاؤں میں 2موٹر سائیکل سوار صدام سے 10ہزار اور شناختی کارڈ چھین لے گئے۔ کلیم اللہ کی دکان سے رجسٹر‘ ٹنچ بھاٹہ میں شیوانہ سید کا پرس 10ہزار‘ شناختی کارڈ‘ گاٹھیا روڈ پر عبید احمد کے گھر سے 2لاکھ اور سونا مالیتی ساڑھے 6لاکھ‘ بحریہ فیز 8میں فرقان کے گھر سے ڈی وی آر چوری کر لیاگیا۔